فیصل آباد میں شادی شدہ خاتون اور لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) فیصل آباد میں شادی شدہ خاتون اورکمسن لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچنی چک نمبر93 ر۔ب کے رہائشی محنت کش محمد جمیل کی اہلیہ (م) اکیلی گھریلو کام کاج میں مصروف تھی اسی دوران مسلح ملزمان طالب وغیرہ زبردستی گھر میں داخل ہو گئے اور اسلحہ کے زور پر اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔ علاوہ ازیں صدر جڑانوالہ چک نمبر101گ۔ب کے محنت کش محمد اعجاز کا کمسن بیٹا انابیل گلی میں کھیل کود میں مصروف تھا اسی دوران ملزمان حسن اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ اسے ورغلا پھسلا کر اپنے ساتھ گھر لے گیا جہاں اسے باری باری مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس پر پولیس نے متاثرہ لڑکے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی شروع کر دی۔