طالبان سے مذاکرات کی پیچیدہ صورتحال سے نکل کر ملکی مفاد میں فیصلے کئے جائیں، اسفند یار عمران کا نئی اے پی سی کا مطالبہ مذاق ہے: زاہد خان
چارسدہ + اسلام آباد (آئی این پی) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ پختون خطے میں امن کا قیام وقت کا تقاضا ہے‘ طالبان سے مذکرات میں پیدا شدہ گومگو کا صورتحال سے نکل کر قوم کے مفاد میں فیصلے کرنے چاہئیں۔ وہ ہفتہ کو یہاں ولی باغ میں عوامی نیشنل پارٹی کے تھنک ٹینک سے خطاب کر رہے تھے۔ سنیٹر زاہد خان نے کہا کہ عمران کا نئی اے پی سی بلانے کا مطالبہ ایک مذاق ہے۔