• news

سڑک پر بیٹھ کر مذاکرات نہیں کئے جا سکتے ماحول سازگار ہونا چاہیے:گورنر خیبرپی کے

 پشاور (آئی این پی) گورنر خیبر پی کے انجینئر شوکت اللہ نے کہا ہے کہ سڑک پر بیٹھ کر مذاکرات نہیں کئے جا سکتے، مذاکرات کیلئے ماحول سازگار ہونا چاہیے، وزیر اعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک کی یہ بات غلط ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف انہیں ملنے کا وقت نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک نے وزیر اعظم کے دورہ سوات کے موقع پر نواز شریف سے ملاقات  نہ کر کے پختون روایات کو نقصان پہنچایا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن