امریکہ میں دنیا کی بلند ترین واٹر سلائیڈ تیار ی کے مراحل میں
کینساس( نیٹ نیوز)امریکی شہر کینساس میں دنیا کی بلند ترین واٹر سلائیڈ بنانے کی تیاری زور و شور سے جاری ہے۔ کینساس سٹی کے ایک واٹر پارک میں 17منزلوں پر مشتمل ویروکٹ نامی اس خطرناک واٹر سلائیڈ کے اوپر پہنچنے کیلئے264سیڑھیاں چڑھنی پڑیں گی جسکے بعد اس پربیٹھا شخص 65میل فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین کی جانب سفر کرتے ہوئے پانی میں گِرے گا۔