سید علی گیلانی بدستور نظربند‘ 26 جنوری کو ہڑتال کی کال دیدی
سرینگر (این این آئی) چیئرمین حریت کانفرنس اور بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی بدستور گھر میں نظر بندی کی حریت کانفرنس نے شدید مذمت کرتے ہوئے 26 جنوری کو ہڑتال کی کال دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین حریت کانفرنس سید علی گیلانی کئی عرصے سے مسلسل اپنے گھر میں نظربند ہیں انہیں نماز جمعہ ادا کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جارہی۔ حریت کانفرنس نے پابندی کو غیر قانونی اور بلاجواز قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو حق رائے دہی دینے تک یوم جمہوریہ منانے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں۔