• news

وفاقی پولیس کو جدید آلات سے لیس بم ڈسپوزل گاڑی فراہم کردی گئی

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی پولیس کو جدید آلات سے لیس بم ڈسپوزل گاڑی فراہم کردی گئی۔ ملک بھر کی پولیس کیلئے بیرون ملک سے منگوائی گئی 64 جدید ترین گاڑیاں پہنچ گئیں۔ ہفتہ کو پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے آئی جی پولیس کو بم ڈسپوزل گاڑی کی چابیاں دیں۔ اس گاڑی میں ہر طرح کے دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے کیلئے 8 جدید کٹس لگائی گئی ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک بھر کی پولیس کو جدید ہتھیاروں سے لیس کیا جائیگا۔ بم ڈسپوزل کی 64 مزید گاڑیاں منگوائی جا رہی ہیں جو ملک کے دیگر صوبوں کی پولیس کو دی جائیں گی۔ نیشنل سیکیورٹی پالیسی میں 28 ارب روپے کے پیکیج کی منظوری بھی شامل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن