چمن‘ پاکستان‘ افغانستان فورسز میں فائرنگ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘ واقعہ غلط فہمی سے ہوا: ذرائع
چمن (این این آئی) چمن پاک افغان سرحد پر پاکستانی اور افغان فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائرنگ غلط فہمی پر ہوئی تھی۔ ہفتہ کو پاک افغان سرحد باب دوستی گیٹ کے قریب افغان فورسز نے نشانہ بازی کرتے ہوئے فائرنگ کی۔ سرحد پر تعینات پاکستانی سکیورٹی فورسز (ایف سی) نے اپنے اوپر فائرنگ سمجھتے ہی فائرنگ شروع کر دی جس کے بعد پاک افغان سرحد پر حالات کشیدہ ہو گئے۔ پاک افغان سرحد کے دونوں جانب فورسز مورچہ بند ہو گئی۔ بعد میں اصل حقائق سامنے آنے پر دونوں جانب فورسز کے درمیان حالات خوشگوار ہو گئے۔