• news

کرول گھاٹی: پولیس کانسٹیبل کو نامعلوم افراد نے بیٹے کے سامنے قتل کردیا

لاہور (سٹاف رپورٹر) شالیمار کے علاقہ میں 6 بچوں کے باپ پولیس کانسٹیبل کو نا معلوم افراد نے بیٹے کے سامنے قتل کر دیا۔ شالیمار کے علاقہ ملتانی کالونی کا رہائشی کانسٹیبل محمد سرور تھانہ سبزہ زار میں ڈیوٹی بیٹے یاسر کیساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا، شالیمار کے علاقہ کرول گھاٹی کے قریب لال شاہ روڈ پر تین نامعلوم نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں نے محمد سرور پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر چل بسا۔ ملزمان یاسر کو قتل کی دھمکی دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔ محمد یاسر کا کہنا ہے کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں۔ پولیس نے یاسر سرور کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر  کے لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جسے سپرد خاک کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن