• news

طالبان جیل حکام پر حملے کرسکتے ہیں‘سکیورٹی اداروں کی وارننگ، سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت

کراچی (ثناء نیوز) حساس اداروں کی رپورٹ کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کا چوہدری اسلم کے بعد اگلا ہدف جیل افسران ہوسکتے ہیں۔ انتظامیہ کو جیل سیکیورٹی کیساتھ افسران کو بھی مناسب سکیورٹی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حساس اداروں کی رپورٹ کے مطابق کراچی ، حیدرآباد اور میر پورخاص جیل کے سپرنٹنڈنٹ پر حملے کئے جاسکتے ہیں ، اس سلسلے میں جیل سپرنٹنڈنٹ اور جیل کے دیگر سٹاف کو سنگین نتائج کی دھکمیاں موصول ہورہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ حملے جیل میں قید طالبان قیدیوں پر بیجا تشدد اور دوران تفتیش ہتک آمیز رویئے کیخلاف ہوسکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن