• news

سعودی عرب: فیکٹری کے قریب ایشیائی مزدور کی سرکٹی نعش برآمد، مشین میں سر آنے کی وجہ سے ہلاکت ہوئی ہوگی: پولیس

 ریاض (اے این این) سعودی عرب کے شمال مغربی علاقے میں ایک فیکٹری کے باہر سے ایشیائی مزدور کی سر کٹی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ایشیائی مزدور کی لاش ملک کے شمال مغربی شہر تبوک کی ایک بلاکس بنانے والی فیکٹری کے باہر سے ملی ہے جبکہ اسکا سر دھڑ سے جدا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایشیائی مزدور کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی اور نہ ہی یہ معلوم ہوسکا کہ اس کا تعلق کس ملک سے ہے۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ایشیائی ورکر کی ہلاکت کام کے دوران حادثاتی طورپر سر مشین میں آنے کی وجہ سے ہوئی ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن