کرپشن مقدمات پریشان کر سکتے ہیں امریکہ نے آصف زرداری کو مشرف کی مخالفت سے خبردار کردیا: ذرائع کا دعویٰ
اسلام آباد (آئی این پی) امریکہ نے سابق صدر پرویز مشرف کی مخالفت پر سابق صدر آصف زرداری کو ان کیخلاف کرپشن مقدمات کے بارے میں خبردار کردیا۔ مشرف کی مخالفت جاری رکھی گئی تو کرپشن کے مقدمات آپ کیلئے پریشانی پیدا کرسکتے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت کے انتہائی باخبر سفارتی ذرائع کے مطابق آصف زرداری کو چند روز قبل پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے اپنے گھر کھانے کی دعوت پر بلاکر امریکی حکومت کا پیغام پہنچایا تھا۔ موصولہ پیغام سابق صدر زرداری تک پہنچایا کہ وہ امریکی حکومت کی مدد سے ہونے والے این آر او معاہدہ سے مستفید ہو کر صدر بنے۔ امریکی سفیر نے آصف زرداری کو باور کرایا کہ وہ این آر او معاہدہ کے تحت سابق صدر مشرف کی مخالفت اور ان کو سزا دینے کا مطالبہ نہیں کرسکتے۔