توانائی بحران: بھارت سے بجلی لینے میں پیشرفت کی اطلاعات
لاہور (فرخ سعید خواجہ) پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ بھارت سے بجلی لینے کے معاملے میں پیش رفت کی اطلاعات ملی ہیں۔ ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ کل سوموار کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھارت سے بجلی لینے کے لئے وزارت پانی و بجلی کو مذاکرات کی اجازت دینے کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا۔ وزارت نے 500 میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کی اجازت مانگی ہے تاہم ابتدائی طور پر 200 میگا واٹ بجلی درآمد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔