پاکستان کیساتھ نئے جذبے سے سٹریٹجک مذاکرات دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں: امریکہ
پاکستان کیساتھ نئے جذبے سے سٹریٹجک مذاکرات دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں: امریکہ
واشنگٹن (اے این این+ آن لائن) امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین پاسکی نے کہا ہے پاکستان اور امریکہ کے درمیان سٹرٹیجک مذاکرات دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں، دونوں ممالک حکومت اور عوام کی سطح پر رابطے جاری رکھنے کیلئے پ±رعزم ہیں۔ معمول کی پریس بریفنگ میں ترجمان نے اس مہینے کی 27 تاریخ کو واشنگٹن میں ہونے والے وزراءکی سطح کے پاکستان امریکہ سٹرٹیجک مذاکرات کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا سٹرٹیجک ڈائیلاگ میں گزشتہ چھ مہینے کے دوران شراکت داری میں فروغ خاص طور پر قانون کے نفاذ اور انسداد دہشت گردی اقتصادی ترقی اور معیشت، توانائی، دفاع اور سٹرٹیجک استحکام کے بارے میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ نئے جذبے کےساتھ سٹرٹیجک مذاکراتی عمل دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔ آن لائن کے مطابق وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز اہم دورہ پر امریکہ روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ 27 جنوری سے سٹریٹجک مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔
پاکستان امریکہ ڈائیلاگ