• news

پاکستان ‘سری لنکا کو تجارتی حجم 1.5 ارب ڈالر تک بڑھانا چاہئے: صدر ممنون

پاکستان ‘سری لنکا کو تجارتی حجم 1.5 ارب ڈالر تک بڑھانا چاہئے: صدر ممنون

اسلام آباد (این این آئی) صدرممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم کو 1.5 ارب ڈالر تک بڑھانے کےلئے ملکرکام کرنا ہو گا، تجارتی وفود کے تبادلے اور تاجر و صنعت کار برادری کے مابین رابطوں کے فروغ سے ان کوششوں کو مزید تقویت دی جا سکتی ہے،دہشت گردی کی لعنت کے خلاف سری لنکا کی حکومت اور عوام کی بہادری اور جدوجہد قابل تحسین ہے ۔وہ ایوان صدر میں سری لنکا کے وزیر آبپاشی و واٹر ریسورسز مینجمنٹ نمل سری پالا ڈسلوا سے بات چیت کر رہے تھے۔ ملاقات میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور مختلف شعبوں میں تعلقات اور تعاون کو مزید فروغ دینے پر بات چیت کی گئی۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین کئی شعبوں بالخصوص اقتصادی شعبوں میں تعاون کی وسیع استعداد موجود ہے جن سے بھرپور استفادہ کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف اور سری لنکا کے صدر مہندا راجا پاکسے کے مابین نیویارک میں گذشتہ ستمبر کو ہونے والی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ اس طرح کے اعلی سطحی رابطوں سے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ سری لنکا کے وزیر نے سری لنکا کے ساتھ تعاون پر صدر مملکت اور پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔
صدر ممنون

ای پیپر-دی نیشن