• news
  • image

حکومت اے پی سی کے مینڈیٹ پر خطرناک کھیل کھیل رہی ہے: عمران

حکومت اے پی سی کے مینڈیٹ پر خطرناک کھیل کھیل رہی ہے: عمران

لاہور (آئی این پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت اے پی سی کے مینڈیٹ پر خطرناک کھیل کھیل رہی ہے۔ قانونی طور پر طالبان سے مذاکرات کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہے، حکومت طالبان سے جنگ یا مذاکرات میں سے کوئی بھی حتمی پالیسی نہیں بنا سکی۔ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمران خان نے کہا کہ اے پی سی میں تمام جماعتوں نے حکومت کو طالبان سے مذاکرات کا مینڈیٹ دیا مگر حکومت اس مینڈیٹ پر خطرناک کھیل کھیل رہی ہے جو ملک اور قوم کے مفاد میں نہیں۔
عمران خان

epaper

ای پیپر-دی نیشن