مشرف بہادر کمانڈوز کیلئے شرمندگی کا باعث ہےں: نثار کھوڑو
مشرف بہادر کمانڈوز کیلئے شرمندگی کا باعث ہےں: نثار کھوڑو
کراچی(این این آئی) سندھ کے وزیرتعلیم نثارکھوڑو نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کے اختیارات میں مداخلت پراپناقانونی حق استعمال کریں گے ، پرویز مشرف بہادر کمانڈوز کے لیے شرمندگی کا باعث ہےں۔کراچی کے نجی ہسپتال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینئروزیرتعلیم نثارکھوڑو نے کہاکہ افواج پاکستان کی بہادری پرفخرہے مگرکمانڈو پرویز مشرف بہادرکمانڈوز کےلئے شرمندگی کا باعث ہےں۔نثارکھوڑو نے نوابشاہ ٹریفک حادثے کے زیرعلاج زخمی بچوں کی عیادت کی اورہسپتال انتظامیہ سے علاج معالجے پرتبادلہ خیال کیا۔
نثار کھوڑو