” جو کرنا اے شیر نے ای کرنا اے “ حمزہ کے لطیفے نے جلسے میں قہقہے بکھیر دیئے
” جو کرنا اے شیر نے ای کرنا اے “ حمزہ کے لطیفے نے جلسے میں قہقہے بکھیر دیئے
خوشاب (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے ہفتہ کو یہاں عوام کے بڑے جلسہ سے خطاب کے دوران ایک لطیفہ بھی سنایا جس کا انہوںنے یہ نتیجہ نکالا کہ ”جو کرنا اے شیر نے کرنا اے “ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ کسی جاگیردار نے اپنے مزارع سے سوال کیا کہ اگر تم جنگل میں ہو اور شیر آجائے تو تم کیا کرو گے تو اس نے کہا کہ میں درخت پر چڑھ جاﺅنگا اس پر زمیندار نے کہا کہ اگر وہ درخت پر چڑھ گیا تو اس پر مزارع نے سوال کیا کہ صاحب جی پہلے یہ بتائیں کہ آپ میرے ساتھ ہیں یا شیر کے ساتھ اس پر حاضرین نے قہقہہ لگایا۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ اس پر مزارع نے کہا کہ میں نہر میں چھلانگ لگا دونگا اس پر زمیندار نے سوال کیا کہ اگر وہاں بھی شیر آگیا تو کیا کرو گے ؟ مزارع نے کہا کہ پھر تو ”جو کرنا اے شیر نے ای کرنا اے “ حمزہ شہباز شریف کے اس لطیفے سے حاضرین محظوظ ہوئے۔
جو کرنا ہے شیر نے کرنا ہے