ڈرون حملوں کیخلاف تحریک انصاف کے دھرنے کا 58 واں روز، چار سدہ کے کارکنوں کی شرکت
پشاور (این این آئی) تحریک انصاف کے زیر اہتمام ڈرون حملوں کیخلاف احتجاجی دھرنے کو58روز مکمل ہو گئے۔ دھرنے کے 58ویں روز چارسدہ کے کارکنان نے ایم پی اے عارف احمد زئی اور صوبائی کابینہ کی قیادت میں دھرنا دیا اس موقع پر بابائے دھرنا فیاض خلیل، اتحادی جماعتوں کے کارکن بھی موجود تھے۔