• news

اسحاق ڈار سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے امید ہے ایشیائی بنک ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے معاونت کریگا: وزیر خزانہ

اسحاق ڈار سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے امید ہے ایشیائی بنک ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے معاونت کریگا: وزیر خزانہ

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی+آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے حکومت نے معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔ یہاں ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ورنر لیپیک سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے دیامیر بھاشا ڈیم اور داسو بجلی منصوبوں سمیت نئے اور اہم منصوبوں میں ایشیائی ترقیاتی بنک کی طرف سے کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اسحاق ڈار نے کہا پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک سے توقع رکھتا ہے وہ حکومت کے ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے اپنی تکنیکی اور مالیاتی معاونت فراہم کرے گا۔ عالمی بینک کے ڈائریکٹر راشد بن مسعود نے بھی وزیر خزانہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے وفاقی وزیر کو بتایا عالمی بینک نے پاکستانی حکومت کے معیشت کے اصلاحاتی پروگرام کا انتہائی مثبت جائزہ لیا ہے اور بینک کی جانب سے مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے سوئٹزرلینڈ کا دورہ منسوخ کرنے کے بعد وزیر خزانہ اسحق ڈار وہاں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔
اسحق ڈار

اسحق ڈار

ای پیپر-دی نیشن