مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف طالبان کی حامی، سندھ، بلوچستان میں آپریشن ہوسکتا ہے تو خیبر پی کے میں کیوں نہیں: آصفہ بھٹو زرداری
مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف طالبان کی حامی، سندھ، بلوچستان میں آپریشن ہوسکتا ہے تو خیبر پی کے میں کیوں نہیں: آصفہ بھٹو زرداری
کراچی (آئی این پی) اقوام متحدہ کی پاکستان میں پولیو کی خیرسگالی کی سفیر سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف تحریک طالبان پاکستان کی حامی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) سندھ میں آپریشن اور بلوچستان میں ایف سی کو کارروائی کی ہدایت کرسکتی ہے تو طالبان کیخلاف خیبرپی کے میں آپریشن کیوں نہیں کررہی۔ اتوار کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے بنوں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کتنی شہادتوں کے بعد اس بات کو تسلیم کریگی کہ دہشت گردوں سے مذاکرات نہ کئے جائیں۔
آصفہ بھٹو زرداری