• news

افغانستان ‘ عراق میں جنگ کا خاتمہ اور اقتصادی صورتحال میں بہتری اہم اہداف ہیں: اوباما

افغانستان ‘ عراق میں جنگ کا خاتمہ اور اقتصادی صورتحال میں بہتری اہم اہداف ہیں: اوباما

 واشنگٹن (این این آئی ،)بی بی سی امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ وہ امریکی خفیہ اداروں کی جانب سے جاسوسی کو امریکہ اور جرمنی کے تعلقات میں آڑے نہیں آنے دیں گے۔جرمنی کے زیڈ ڈی ایف ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انھوں نے عندیہ دیا کہ امریکہ کی جانب سے جرمنی کی چانسلر انجیلا میرکل کے فون ٹیپ کئے جانا غلطی تھی جو آئندہ نہیں دہرائی جائے گی۔امریکی صدر اوباما نے کہا افغانستان اور عراق میں جنگوں کے خاتمے سمیت اقتصادیات میں بہتری اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ان کے اہداف واضح ہیں۔، اوباما نے کہاکہ وہ پوری دنیا کے شہنشاہ نہیں، وہ محض ایک شخص ہیں اور عالمی طور پر درپیش معاملات و مسائل کسی مرحلے کی مانند ہیں اور وہ کوشش کرتے ہیں کہ ہر روز، آہستہ آہستہ اپنے اہداف کے قریب پہنچیں۔
 اوباما

ای پیپر-دی نیشن