عالمی ادارہ صحت بھارت کو جلدپولیو فری ملک ہونے کا سرٹیفکیٹ دیگا:وزیر صحت
عالمی ادارہ صحت بھارت کو جلدپولیو فری ملک ہونے کا سرٹیفکیٹ دیگا:وزیر صحت
نئی دہلی (اے این این) عالمی ادارہ صحت جلد بھارت کو پولیو سے پاک ملک ہونے کا سرٹیفکیٹ جاری کرے گا۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق یہ بات بھارتی پنجاب کے وزیر صحت و خاندانی بہبود سرجیت کمار جیانی نے بتائی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اب ان ملکوں کی فہرست میں شامل نہیں جہاں پولیو وائرس کے متحرک ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ2010ءسے اب تک پنجاب میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ ڈبلیو ایچ او جلد بھارت کو پولیو سے پاک ہونے کا سرٹیفکیٹ جاری کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک پاکستان میں پولیو کے کیسز سامنے آنے کا تعلق ہے تو واہگہ اٹاری بارڈر پر ٹرانزک ٹیمیں تعینات کی جائیں گی جو سرحد پار کرنیوالے بچوں کو ویکسینیشن یقینی بنائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پولیو کی موجودہ مہم میں پانچ سال کی عمر کے 37.69 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کیلئے15 ہزار سے زائد بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔