• news

کپاس کا پیداواری ہدف 14.50 ملین گانٹھیں حاصل ہونے کی توقع

اسلام آباد (اے پی پی)رواں سیزن کے دوران ملک میں کپاس کا پیداواری ہدف 14.50ملین بیلز حاصل کر لیا جائیگا ۔  کا ٹن جنرز ایسوسی ایشن  کے ترجمان نے  بتایا کہ   15جنوری تک ملک میں 12.88ملین کپاس کی گانٹھوں کی پیداوار حاصل ہوئی  جبکہ گزشتہ سیزن میں  اسی عرصہ کے دوران ملک میں کپاس کی پیداوار 12.22ملین گانٹھیں رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ رواں سیزن میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کپاس کی ملکی پیداوار 0.46فیصد تک زائد ریکارڈ کی گئی  ۔ انہوں نے کہا کہ رواں سیزن میں ملک میں کپاس کی شاندار پیداوار متوقع ہے ۔ جس سے کپاس کا پیداواری ہدف باآسانی حاصل کرلیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن