ٹریژری بلز رواں ماہ سٹاک مارکیٹ میں پیش کردیئے جائینگے
کراچی (این این آئی)ٹریژری بلز رواں ماہ کے آخر تک کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کیلئے پیش کردیئے جائیں گے۔ سٹیٹ بینک حکام کے مطابق کراچی اسٹاک ایکسچینج اور اسٹیٹ بینک کی نامزد کمیٹی اس حوالے سے فریم ورک اور انتطامات مکمل کرنے کے قریب ہے۔رواں ماہ کے آخر تک اسلامی ٹی بلز سکوک سمیت تمام اقسام کے گورنمنٹ سیکیورٹی پیپرزسرمایہ کاری کیلئے اسٹاک مارکیٹس میں متعارف کرادیئے جائیں گے۔سٹاک مارکیٹس میں لسٹنگ کے بعد عام اورانفرادی سرمایہ کار بھی ٹی بلز میں سرمایہ کاری کرسکیں گے۔اس سے قبل سرمایہ کاری کے یہ مواقع صرف بینکوں اور مالیاتی اداروں کو حاصل تھے۔