افراط زر اور توازن ادائیگی سٹیٹ بینک کیلئے بڑے چیلنج بن گئے
کراچی(این این آئی) ڈائریکٹر مانیٹری پالیسی ڈاکٹر حمزہ ملک نے کہا ہے کہ افراط زر اور توازن ادائیگی مرکزی بینک کے لئے بڑے چیلنج ہیں، بیرونی وسائل سے رقوم آنے سے حکومتی قرضوں میں کمی ہوگی۔ سٹیٹ بینک کے شعبہ مانیٹری پالیسی کے سربراہ ڈاکٹر حمزہ ملک نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مرکزی بینک کیلئے توازن ادائیگی اور افراط زر بڑے چیلنج ہیں۔ اگلی سہ ماہی کا بہت حد تک دارومدار بیرونی رقوم پر ہوگا۔ بیرونی رقوم کی بروقت آمد سے مالیاتی نظام مستحکم ہوگا، تاہم حالات برعکس ہوئے تو منفی اثرات مرتب ہونگے۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے راوں سال کے اختتام تک زرمبادلہ کے ذخائر سولہ ارب ڈالر تک ہونے کے بیان پر انہوں نے کہا کہ جائزہ لینا ہوگا کہ رواں مالی سال کے اختتام تک اورآئندہ مالی سال عالمی بینک کے کتنے منصوبے ہوں گے اور دیگر زرائع سے کب اورکتنی رقم ملنی ہے۔