• news

ایران نے پاکستان کو پاور پلانٹ کی تعمیر کیلئے 90 کروڑ ڈالر دینے سے انکار کر دیا، پاکستان کے ساتھ گیس منصوبہ منسوخ ہونے کا امکان نہیں، ایرانی وزیرخارجہ

اسلام آباد/اشک آباد (نیوز ایجنسیاں) ایران نے پاکستان کو پاور پلانٹ کی تعمیر کیلئے 90 کروڑ ڈالر دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے پاکستان اپنی ذمہ داریاں خود پوری کرے۔ ایران نے پاکستان کو ایک ہزار میگاواٹ بجلی برآمد کیلئے پاور پلانٹ کی تعمیر پر 90 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کی پیشکش کی تھی۔ علاوہ ازیں ایرانی وزیرخارجہ نے کہاہے کہ انہیں ابھی تک پاکستان کی جانب سے گیس پائپ لائن منصوبہ منسوخ کرنے کی اطلاع نہیں دی گئی اورمیرا خیال بھی نہیں ہے کہ پاکستان ایسا کرے گا ،عالمی طاقتوں سے معاہدے کے بعد ایران پر پابندیں ختم کی جارہی ہیں اورمنجمد اثاثے بھی اقساط میں بحال کیے جائیں گے ۔ پیر کو ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ترکمانستان کے دورے پر پہنچنے کے بعد ایک انٹرویومیں کہاکہ ایران خطے میں امن وامان چاہتا ہے افغانستان سے غیرملکی فوجوں کے انخلاءکے بعد صورتحال بہتر ہو جائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن