تعلیم کو فروغ دیکر انتہا پسندی‘ دہشت گردی پر قابو پایا جا سکتا ہے: شہباز شریف
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزےراعلی پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہاہے کہ تعلیم ہی خوشحالی اور ترقی کا واحد زینہ ہے۔ دنیا میں انہی قوموں نے ترقی کی ہے جنہوں نے فروغ تعلیم کو اپنی اوّلین ترجیح بنایا۔ تعلیم عام کر کے انتہاپسندی اور دہشت گردی سے بھی مناسب طو ر پر نمٹا جاسکتا ہے۔ پنجاب حکومت نے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران تعلیم کے شعبہ کی بہتری کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں۔ دو لاکھ سے زائد ہونہار طلبا و طالبات کو میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپ دئےے گئے۔ دینی مدارس کے طلبا و طالبات میں بھی لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے ہیں تاکہ وہ بھی جدید علوم سے آگاہی حاصل کر سکیں۔ پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ دانش سکول قائم کئے گئے ہیں جن کا معیار گرائمر سکولوں او رایچی سن کالج کے ہم پلہ ہے۔ علم و دانش کے ان گہواروں میں انتہائی کم وسیلہ طلبا و طالبات کو معیاری تعلیم بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہے۔ پنجاب حکومت آسٹریلیوی گروپ کی جانب سے توانائی، تعلیم اور دیگر شعبوں میں تعاون کا خیر مقدم کریگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز فارٹسکےو اےنڈواک فری فاو¿نڈےشن کے چےئرمےن انڈرےو فارسٹ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں پنجاب حکومت اور فارٹسکیو اور واک فری فا¶نڈیشن کے درمیان تعلیم، توانائی، کوئلے کی کان کنی، جبری مشقت کے خاتمے اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دےنے پر اتفاق ہوا۔ شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت نے تعلیم کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دےنے کےلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔ نوجوانوں کو لیپ ٹاپ کی تقسیم کے ساتھ صوبے کے پا نچ ہزار سے زائد ہائی سکولوں میں آئی ٹی لیبز قائم کی گئی ہےں۔ لاہور میں 852 ایکڑ اراضی پر نالج پارک بنایا جارہاہے اور اس پارک میں دنیا بھر کے بہترین تعلیمی اداروں کے کیمپس قائم کئے جائیں گے۔ پنجاب 10کروڑ آبادی پر مشتمل پاکستان کا بڑا صوبہ ہے اور اسکی 60 فیصد آبادی 15 سے 30 برس کے نوجوانو ںپر مشتمل ہے۔ پنجاب حکومت نوجوانوں کو با اختیار بنانے کیلئے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے۔ تعلیم کیساتھ سماجی و معاشی اقدامات اٹھا کر لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کیلئے کوشاں ہیں۔ روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنا ہماری حکومت کے اوّلین ایجنڈے میں شامل ہے۔ پاکستان کو توانائی کے سنگین بحران کا سامناہے، توانائی بحران ایک بڑا چیلنج ہے تاہم اس سے نمٹنے کےلئے سنجیدہ کاوشیں کی جا رہی ہیں۔ توانائی کے بغیر ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ صنعتوں کا پہیہ رواں دواں رکھنے، روز گار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور انتہاپسندانہ رحجانات کم کرنے کے لئے توانائی بحران کا خاتمہ بے حد ضروری ہے۔ حکومت عزم، محنت اور اجتماعی سوچ کے ساتھ توانائی بحران اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے۔ وزیراعلیٰ نے آسٹریلیوی گروپ کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دےنے کے حوالے سے چار رکنی کمیٹی تشکیل دےتے ہوئے ہدایت کی کہ ےہ کمیٹی جلد قابل عمل سفارشات مرتب کر کے پیش کرے۔ فارٹسکےو اےنڈ واک فری فاو¿نڈےشن کے چیئرمین نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ شہبازشریف صوبے کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے حقیقی معنوں میں کوشاں ہیں۔ علاوہ ازیں شہبازشرےف نے کہا ہےکہ لاہور مےں سٹےٹ آف دی آرٹ مےٹروبس پراجےکٹ انتہائی کامےابی سے عوام کو جدےد سفری سہولتےں فراہم کررہا ہے۔ پنجاب حکومت نے مےٹروبس پراجےکٹ کا دائرہ کار شہر کے دےگر حصوں تک بڑھانے کا منصوبہ بناےا ہے جس پر جلد عملدرآمد شروع کردےا جائیگا۔ وہ گذشتہ روز ایک اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس کے دور ان وزےراعلیٰ کو لاہور مےں مےٹروبس پراجےکٹ کے توسےعی منصوبے کے بارے مےںبرےفنگ دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزےراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو معےار ی با کفاےت اور تےز رفتار ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے لئے جامع پروگرام پر عمل پےرا ہے۔ لاہور مےں مےٹروبس پراجےکٹ کے باعث سفر کا نےاکلچر متعارف ہوا ہے اور لوگوں کو باکفاےت، تےز رفتار اور آرام دہ ٹرانسپورٹ کی سہولت مےسر آئی ہے۔ مےٹرو بسوں کے ذرےعے روزانہ ڈےڑھ لاکھ سے زائد مسافر سفر کررہے ہےں۔ مےٹروبس پراجےکٹ نے ٹرانسپورٹ کے نظام کو نئی شناخت دی ہے۔ پنجاب حکومت عوام کو بہترےن اور معےاری سفری سہولتےں فراہم کرنے کیلئے مےٹروبس پراجےکٹ کا دائرہ کار شہر کے دےگر حصوں تک بڑھائے گی اور اس منصوبے پر بھی انتہائی شفاف طرےقے سے برق رفتاری کے ساتھ عملدرآمد کےا جائیگا۔ دریں اثنا شہبازشرےف نے کہاہے کہ مبینہ طور پر تشدد کا شکار ہونے والی گھریلو ملازمہ کمسن فضہ بتول کے ورثا کو ہر قیمت پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔ واقعہ میں ملوث ملزم قانون کے مطابق قرار واقعی سزا سے بچ نہیں پائے گا۔ غمزدہ خاندان سے اظہار ہمدردی اور انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ وحشیانہ تشدد سے معصوم گھریلو ملازمہ کی ہلاکت انتہائی افسوسناک اور دلخراش واقعہ ہے اور اس واقعہ میں ملوث ملزم قانون کے مطابق کڑی سزاکا مستحق ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ مقدمے کی بھر پور پیروی کی جائے اور واقعہ میں ملوث ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔