• news

طالبان کے ہاتھ عوام اور فوجیوں کے خون سے رنگے ہیں، مذاکرات کی منطق سمجھ نہیں آتی: بلاول

کراچی (این این آئی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ طالبان کے ہاتھ عوام اور فوجیوں کے خون سے رنگے ہیں ان سے مذاکرات کی منطق سمجھ نہیں آتی ہے۔ فوجیوں اور سیاستدانوں سمیت ہر طبقے اور ادارے سے تعلق رکھنے والوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن حکمران نہ صرف خاموش ہیں بلکہ معذرت خواہانہ رویہ اپنا رکھا ہے۔دہشت گردوں کی وجہ سے اسلام اور پاکستان بدنام ہورہا ہے۔قوم کو ان کےخلاف آواز اٹھانا ہوگی۔ ٹوئیٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں خود کش حملہ ظالمانہ فعل ہے۔ اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ طالبان امن مذاکرات نہیں خون بہانے میں دلچسپی رکھتے ہیں پاکستان میں ہر ایک کو طالبان کو دشمن تسلیم کر لینا چاہئے تاخیر کی گئی تو پاکستان کا کچھ نہیں بچے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن