• news

ملکہ برطانیہ کی جگہ اب شہزادہ چارلس شاہی خاندان کی نمائندگی کریں گے

لندن (آن لائن‘ نوائے وقت رپورٹ) ملکہ برطانیہ کی جگہ اب پرنس چارلس شاہی خاندان کی نمائندگی کریں گے۔ 88 سالہ ملکہ برطانیہ نے ایسے تمام امور پرنس چارلس کو سونپنے کا فیصلہ کیا ہے جو وقت طلب ہیں اور جسمانی مستعدی کا تقاضا کرتے ہیں۔ ان میں بیرون ملک سفر اور سرمایہ کاری کے امور شامل ہیں۔ پرنس چارلس کو ذمہ داریاں سونپنے کے بعد ملکہ ان امور پر زیادہ توجے دے سکیں گی جو فوری توجہ چاہتے ہیں جن میں روزانہ کی بنیاد پر سرکاری فائلوں کا جائزہ لینے کے علاوہ غیرملکی سفیروں کی مہمان نوازی اور برطانوی وزیراعظم سے ملاقاتیں شامل ہیں تاہم محل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکہ کا ریٹائر ہونے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ملکہ کی اس سال کی مصروفیات گزشتہ سال کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں۔ ملکہ اور پرنس چارلس کے زیرانتظام محکموں کو بھی ضم کیا جائیگا تاکہ رابطوں کو بہتر بنایا جاسکے۔

ای پیپر-دی نیشن