یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
کراچی (این این آئی) یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے۔ وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے ذرائع کے مطابق یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین روپے تک کی کمی کا اعلان ہو سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرول 1.45روپے سستا ہونے کا امکان ہے، اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل 2.45 روپے کم ہوسکتا ہے، لائٹ ڈیزل 3 روپے سستا ہونے کا امکان ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 2.20 روپے فی لٹر کمی کی جا سکتی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے پر غور جاری ہے۔