بھارت نے اگنی 4 میزائل کا تجربہ کیا
نئی دہلی(آن لائن) بھارت نے چار ہزار کلو میٹر کے فاصلے تک مار کرنے والے جوہری صلاحیت کے حامل میزائل اگنی فائیو کا تجربہ کیا ہے۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق انٹی گریٹڈ ٹیسٹ رینج کے ڈائریکٹر کے وی پراساد نے بتایا کہ اڑیسہ کے ساحل سے اگنی فائیو میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ دفاعی ذرائع نے بتایا یہ میزائل اعلی سطحی اعتماد کی فراہمی کےلئے جدید اور کمپیکٹ آریونکس سے لیس ہے۔