کم عمر گھریلو ملازمین پر تشدد کے واقعات‘ لیبر قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ
کم عمر گھریلو ملازمین پر تشدد کے واقعات‘ لیبر قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ
لاہور (خصوصی رپورٹر) حکومت پنجاب نے چائلڈ لیبر کی روک تھام کیلئے موجود قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ خان کو ہدایت کی ہے کہ قوانین پر عملدرآمد کرایا جائے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کم عمر گھریلو ملازمین پر تشدد کے حالیہ واقعات پر حکومت پنجاب میں سخت تشویش پائی جاتی ہے اور تجویز زیرغور ہے کہ پہلے سے موجود قانون میں جھول دور کئے جائیں۔ معلوم ہوا ہے کہ گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن کروانے کی تجویز زیرغور ہے۔
گھریلو ملازمین/ قوانین