سنندا کی موت 27 خواب آور گولیاں کھانے سے ہوئی: پوسٹ مارٹم رپورٹ، ششی تھرور قتل سے بری قرار
سنندا کی موت 27 خواب آور گولیاں کھانے سے ہوئی: پوسٹ مارٹم رپورٹ، ششی تھرور قتل سے بری قرار
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ / اے پی اے) بھارتی وزیر ششی تھرور کی اہلیہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ مکمل کر لی گئی۔ سنندا پشکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ مجسٹریٹ کے حوالے کر دی گئی۔ سنندا پشکر کی موت 27 خواب آور گولیاں کھانے سے ہوئی۔ سنندا کے کمرے سے ایٹنی ڈیپریشن گولیوں کے خالی پیکٹ بھی ملے ہیں۔ پوسٹ مارٹم کو عام نہیں کیا گیا۔ ادھر ششی تھرور اور ان کی اہلیہ کی ٹوئیٹر اکا¶نٹ کی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں، سنندا پشکر نے شوہر ششی تھرور کو 433 بار ٹوئیٹ کئے۔3 ماہ میں ششی تھرور نے وائف کو 33 بار ٹوئیٹ کیا، ششی تھرور روزانہ 15، سنندا 38 بار ٹوئیٹ کیا کر تی تھیں، ششی تھرور کے ٹوئیٹس میں اہلیہ کا ذکر نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ سنندا کی ٹوئیٹس کی اکثریت ششی تھرور کی باتوں سے بھری ہوتی تھیں۔ دوسری جانب پاکستانی صحافی مہر تارڑ اب تک 40,242 ٹوئیٹس کر چکی ہیں، ان کی جانب سے کی گئی آخری ٹوئیٹ بھی ششی تھرور اور ان کی اہلیہ کے حوالے سے ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سچ سب کو بتا دے گا حقائق بدلے نہیں جا سکتے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سنندا پشکر کی ہلاکت کو 48 گھنٹے گزر جانے کے باوجود میڈیکل ٹیم کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی تاہم رپورٹ کے مطابق سنندا کے جسم سے الکوحل کے شواہد نہیں ملے۔سنندا کے ایک قریبی دوست روہت کوچھرکے مطابق ذہنی دباو¿ کے باعث آخری دنوں میں سنند ا نے کھانا پینا چھوڑ دیا تھا۔روہت کاکہنا تھا کہ دبئی میں ہونے والے ٹیسٹ کے مطابق انہیں جگر میں تپ دق کی تشخیص ہوئی تھی اور انہوں نے اپنی وصیت لکھنے کی بھی خواہش ظاہر کی تھی۔ دریں اثناءدہلی پولیس نے بھارتی وزیر کو کلین چٹ دیدی۔ بیوی کی پراسرار موت پر ششی تھرور کیخلاف بھی تفتیش کر رہی تھی۔ بھارتی پولیس نے ششی تھرور کو اہلیہ کے قتل سے بری قرار دیدیا۔
سنندا کی موت پر رات بھر روتی رہی: مہر تارڑ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستانی صحافی مہر تارڑ نے کہا ہے کہ سنندا پشکر کی موت پر رات بھر روئی تھی۔ نجی ٹی وی کے مطابق مہر تارڑ نے کہا کہ سنندا کی موت کا سن کر صدمے سے رات بھر سوئی نہیں اور روتی رہی۔
مہر تارڑ