• news

گھریلو ملازمہ کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد سمبڑیال روانہ کر دی گئی

گھریلو ملازمہ کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد سمبڑیال روانہ کر دی گئی

لاہور (این این آئی) تشدد سے ہلاک ہونے والی گھریلو ملازمہ فضا بتول کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گئی جسے وہ آبائی شہر سمبڑیال لے کر روانہ ہو گئے، والدین نے بتایا کہ ان کی بیٹی چار سال سے پروفیسر سلمان کے گھر ملازمہ تھی اسے تشدد کرکے قتل کیا گیا، ہم غریب لوگ ہیں صرف وزیراعلیٰ سے انصاف کی اپیل کرتے ہیں۔ بعض اوقات انہیں ملاقات کی اجازت بھی نہیں دی جاتی تھی۔ ایس پی کینٹ عمر حیات چیمہ کے مطابق اس واقعہ پر سخت ایکشن لیا گیا ہے۔ ملزم نے بچی پر ناصرف تشدد کیا بلکہ اسے حبس بےجا میں بھی رکھا۔ ملزم سلمان اور اس کے تمام گھر والے بھی شامل تفتیش ہیں۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن صبا صادق نے کہا کہ اس کیس کے ملزم کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔
گھریلو ملازمہ/نعش

ای پیپر-دی نیشن