• news
  • image

بجلی پہلے ہی مہنگی اس پر اوور بلنگ ظلم ہے : لاہور ہائیکورٹ

بجلی پہلے ہی مہنگی اس پر اوور بلنگ ظلم ہے : لاہور ہائیکورٹ

لاہور (نامہ نگار) لاہور ہائیکورٹ نے بجلی چوری اور اووربلنگ کیخلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ بجلی پہلے ہی مہنگی ہے، اس پر اووربلنگ ایک ظلم ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطا بندیال نے سماعت کی۔ جوائنٹ سیکرٹری پانی و بجلی ضرغام نے بیان دیا کہ اووربلنگ کی جاتی ہے جبکہ بجلی چوری بھی ایک مسئلہ ہے تاہم اسکے تدارک کیلئے سمارٹ میٹر لگائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ کے ای ایس سی سے 650 میگا واٹ بجلی واپس لینے کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے قرار دیا کہ تقسیم کار کمپنیاں پیسے لیتی ہیں مگر بجلی فراہم نہیں کر رہیں۔ بجلی پہلے ہی مہنگی ہے اس پر اووبلنگ ایک ظلم ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت7 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے بجلی چوری اور اوو بلنگ کے حوالے سے وزارت پانی و بجلی سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔
لاہور ہائیکورٹ

epaper

ای پیپر-دی نیشن