• news

ہائیکورٹ، پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ایک روز کی کٹوتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

ہائیکورٹ، پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ایک روز کی کٹوتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے زلزلہ متاثرین کی امداد کے نام پر سرکاری ملازمین کو تنخواہوں سے ایک دن کی تنخواہ میں کٹوتی کے خلاف دائر درخواست کو قابل سماعت دے کر حکومت پنجاب سے جواب طلب کر لیا اور مزید کارروائی جمعہ 24جنوری تک ملتوی کر دی۔ عدالتی سماعت کے دوران درخواست گزار جاوید اقبال جعفری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اے جی آفس نے بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے نام پر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے ان کی مرضی کے خلاف کٹوتی کر لی جو غیرقانونی اقدام ہے۔ زلزلہ متاثرین کو امداد دینی تھی تو حکومت اپنے فنڈز سے یہ رقم فراہم کرتی۔
درخواست منظور

ای پیپر-دی نیشن