• news

آئی ایم ایف کا وفد معاشی کارکردگی کا جائزہ لینے رواں ماہ پاکستان آئیگا

آئی ایم ایف کا وفد معاشی کارکردگی کا جائزہ لینے رواں ماہ پاکستان آئیگا

اسلام آباد( آن لائن )پہلے چھ ماہ کیلئے ملکی معاشی کارکردگی کا جائزہ لینے آئی ایم ایف کاوفد رواں ماہ کے آخرتک پاکستان کا دورہ کریگا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد پاکستانی معیشت کی کا رکردگی کا جائزہ لینے کیلئے رواں ماہ کے آخر میں28 جنوری تک پاکستان کا دورہ کریگا، جس کے بعد ہی پاکستان کو ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی پروگرام کے تحت قرضے کی اگلی 54کروڑ ڈالر کی قسط کی فراہمی سے متعلق فیصلہ کیا جائیگا۔ماہرین معیشت پر امید ہیں کہ گزشتہ ششماہی کے دوران زیادہ تر ملکی معاشی اکائیاں اطمینان بخش رہیں جسکے بعدآئی ایم ایف سے قرضے کی اگلی قسط ملنے کے امکانات روشن ہیں۔
آئی ایم ایف

ای پیپر-دی نیشن