• news

چودھری اسلم پر خودکش حملہ کرنے والے نعیم اللہ کا ڈی این اے والد سے مل گیا

چودھری اسلم پر خودکش حملہ کرنے والے نعیم اللہ کا ڈی این اے والد سے مل گیا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پولیس کو چودھری اسلم حملہ کیس میں خودکش حملہ آور کی ڈی این اے رپورٹ موصول ہوگئی۔ چودھری اسلم پر حملہ خودکش تھا۔ ڈی این اے حملہ آور نعیم اللہ کے والد رفیع اللہ سے میچ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور نعیم اللہ کے گھر سے 2007ءمیں لکھا گیا خط بھی ملا ہے۔ خط میں حملہ آور نے اپنے ”جہاد“ میں شامل ہونے اور اپنی زندگی جہاد کیلئے وقف کرنے کے بارے میں لکھا تھا۔ ملنے والا خط دو صفحات پر مشتمل ہے۔ حملے میں استعمال گاڑی کے ایکسائز کا ٹوکن بھی مل گیا۔ ٹوکن ایکسائز آفس سے چیک کرانے پر ریکارڈ نہیں ملا۔ تباہ ہونے والی گاڑی کا ٹوکن ونڈ سکرین سے ملا تھا۔
ڈی این اے

ای پیپر-دی نیشن