پنجاب، فاٹا میں پولیو ویکسین مہم شروع، پشاور میں موخر، 4 ہزار ورکر فارغ
پنجاب، فاٹا میں پولیو ویکسین مہم شروع، پشاور میں موخر، 4 ہزار ورکر فارغ
لندن (نیٹ نیوز+ ثنا نیوز) پنجاب اور فاٹا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی۔ پنجاب میں 1کروڑ 70لاکھ جبکہ فاٹا میں 7 لاکھ بچوں کو پولیوکے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ پشاور سمیت صوبہ خیبر پی کے کے 3 اضلاع کو پولیو مہم سے نکال دیا گیا ہے جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں پولیو کی بیماری سے بچاو¿ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔ پشاور میں وزیراعلیٰ خیبر پی کے مانیٹرنگ سیل کے انچارج ڈاکٹر امتیاز علی شاہ نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے تمام شہروں میں انسداد پولیو مہم تین روز تک جاری رہے گی۔ صوبے کے تین اضلاع پشاور، چترال اور ہری پورمیں پولیو مہم تیاریاں مکمل نہ ہونے اور بعض دیگر وجوہات کی بناءموخر کردی گئی ہے ان علاقوں میں بعد میں بچوں کو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف کی حکومت نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پشاور کو دنیا بھر میں پولیو وائرس کا گڑھ قرار دینے کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور پشاور کیلئے خصوصی پلان اور تیاریاں شروع کردی گئی ہےں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال پاکستان بھر میں مجموعی طور پر91 بچے پولیو وائرس کا شکار ہوئے جن میں سے 70 کا تعلق فاٹا اور خیبر پی کے سے تھا جبکہ ان میں 31 کیسسز صرف شمالی وزیرستان سے سامنے آئے۔ خیال رہے کہ چند دن پہلے عالمی ادارہ صحت نے کہا تھا کہ پشاور دنیا بھر میں پولیو وائرس کا سب سے بڑا گڑھ ہے اور پاکستان میں 90فیصد پولیو وائرس جنیاتی طور پر پشاور میں موجود وائرس سے جڑا ہوا ہے۔ دریں اثناءثنا نیوز کے مطابق پشاور میں ایک بار پھر انسداد پولیو مہم کو مو¿خر کرکے 4000پولیو ورکرز کو فارغ کردیا گیا، جس کے بعد فروری میں پولیو مہم دوبارہ شروع کرنے اور پاکستان تحریک انصاف کے 12ہزار 500ورکرز کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ خیبرپی کے حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اگلے ماہ فروری میں پولیو کے خلاف مہم کا نئے سرے سے آغاز کیا جائے گا، جس کیلئے پی ٹی آئی کے 12ہزار500 ورکرز کی خدمات کو بروئے کار لایا جائے گا۔ پولیو فوکل پرسن یونس ظہیر کے مطابق فروری کے پہلے ہفتے میں پولیو کے خلاف مہم کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا، فوکل پرسن کا مزید کہنا تھا کہ تین ماہ کے عرصے میں شہر پشاور کو پولیس وائرس سے پاک کردیا جائے گا۔علاوہ ازیں وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ملک سے پولیو کے خاتمے کا پختہ عزم کر رکھا ہے، دہشت گردی کے بڑے چیلنج کے باوجود پولیو کو اہمیت دیں گے، ملک کو 95فیصد پولیو فری بنا دیا گیا ہے، حکومت نے ایمرجنسی ایکشن پلان پر عملدرآمد شروع کر دیا، پلان کا مقصد 2014ءمیں پولیو کا مکمل خاتمہ ہے۔ پولیو خاتمے کے سیل کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں۔ پاکستان پولیو کے خاتمے کے لئے سنجیدہ ہے۔ پولیو ہمارے مستقبل کی نسل کیلئے خطرہ ہے۔
پولیو مہم