• news

اسلام آباد: گھریلو ملازم میاں بیوی نے معمر مالکن کو قتل کرکے قیمتی سامان لوٹ لیا

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد کے پوش سیکٹر میں گھریلو ملازم میاں بیوی ممتاز زرعی سائنسدان ڈاکٹر سی ایم انور کی بیوہ کو قتل کرکے گھر سے تمام قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے پیر کو چار پانچ روز پہلے قتل کی گئی 70 سالہ ضعیف خاتون کی لاش کمرے سے برآمد کرلی۔ خاتون کو سر میں ڈنڈا مار کر قتل کیا گیا۔ ڈاکٹر سی ایم انور کی بیوہ سیکٹر ایف ایٹ تھری میں اپنے ذہنی معذور بیٹے کےساتھ رہائش پذیر تھیں جبکہ انکا بڑا بیٹا اسد انور فوج میں میجر ہے اور وہ خضدار میں تعینات ہے۔ گھر میں ایک میاں بیوی ملازم کے طور پر کام کررہے تھے جو کہ واقعہ کے بعد سے غائب ہیں۔ پولیس نے واقعہ کے بارے میں میجر اسد انور کو اطلاع دیدی جبکہ ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے۔ پولیس گھر سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں اپنی تحقیقات کررہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن