ایم کیو ایم نے تحفظ پاکستان آرڈی ننس کے خلاف قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی
کراچی(این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے ارکان سندھ اسمبلی نے پیر کو تحفظ پاکستان آرڈیننس کے خلاف قرارداد سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ آرڈیننس آئین و قانون اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ دوسری قرارداد میں بنوں، آر اے بازار راولپنڈی اور تبلیغی جماعت پشاور کے مرکز پردہشت گرد حملوںکی مذمت کی گئی ہے۔