بی جے پی پر مسلمانوں کا عدم اعتماد دور کرنے کی ضرورت ہے: ایڈوانی
نئی دہلی(اے پی اے) بھارتیہ جنتا پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے چیرمین لال کشن ایڈوانی نے پارٹی کارکنوں کو انتباہ دیا ہے کہ وہ 2014کے لوک سبھا انتخابات میںکامیابی کے سلسلہ میں ضرورت سے زیادہ خود اعتمادی سے خود کو بچائیں کیونکہ2004میں ضرورت سے زیادہ یہی خود اعتمادی پارٹی کی شکست کا باعث بنی تھی واضح رہے کہ اس وقت بی جے پی نے ”شائننگ انڈیا“ کے نعروں سے لوک سبھا انتخابات جیتنا یقینی سمجھ لیا تھا۔ اڈوانی نے مزید کہا کہ حد سے زیادہ خود اعتمادی میںایسا نہ ہو کہ ہاتھ پر ہاتھ دھر کر بیٹھ جایا جائے۔