دوسرے سالانہ چاکلیٹ فیشن شو کا انعقاد
سیول (نیٹ نیوز) پیرس میں ہونے والاچاکلیٹ فیشن شو برطانیہ اور چین کے بعد جنوبی کوریا بھی پہنچ گیا جس میں تمام ماڈلز چاکلیٹ سے بنائے گئے لباس زیبِ تن کیے ریمپ پر واک کرتی نظر آئیں۔ اس شو میں ڈیزائنرز اور چاکلیٹ تیار کرنیوالی کمپنیاںاپنے خیالات اور ڈیزائنز کو چاکلیٹ سے بنے ملبوسات میں نمایاں کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔