لیڈی ولنگڈن ہسپتال اور قیمتی دکانوں کی مسماری غیر دانش مندی ہے: میاں مقصود احمد
لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصوداحمدنے کہا ہے کہ غریب عوام النا س کو بڑے بڑے مو ٹر ویز اور بلٹ ٹرینوں کے بجائے اپنے خاند ان اور اپنے بچوں کے لیے روٹی کپڑا اور سر چھپانے کے لیے چھت چاہیے ، اندرون شہر کی قدیم عما رتیں ہسپتا ل اور بازاروں کو ملیا میٹ کر کے چند لوگوں کو فائدہ پہنچانے کی پا لیسی اسلامی ،جمہوری ،اخلا قی اور بنیا دی انسانی حقو ق کی سر اسر خلاف ورزی ہے۔ میا ں مقصود احمدنے کہا کہ مینار پاکستان کے ارد گرد مو جو د سینکڑوں ایکڑ زمین پر محیط قا ئم پارکوں کے باوجو د لا کھو ں غریبوںکو سستی طبی سولیا ت مہیا کر نے والے قدیم لیڈی ولنگڈن ہسپتال او رقیمتی دکا نو ں کو گرا کر وہا ں پا رک اور موٹر وے طر ز کی سڑکیں بنا ناکہا ں کی دانش مندی ہے۔