• news

لاہور ڈویژن کے اضلاع لاہور‘ شیخوپورہ ننکانہ صاحب اور قصور کی حدود میں پرائیویٹ رہائشی سکیموں کی منظوری کا اختیار صرف ایل ڈی اے کی پاس ہے

لاہور (خصوصی نامہ نگار) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہریوں کو مطلع کیا ہے کہ لاہور ڈویژن میں شامل اضلاع لاہور‘ شیخوپورہ‘ ننکانہ صاحب اور قصور کی حدود میں پرائیویٹ رہائشی سکیم / لینڈ سب ڈویژن کی منظوری دینے کا اختیار صرف ایل ڈی اے کے پاس ہے۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سوا کوئی دوسرا محکمہ یا ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن‘ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن یا کوئی بلدیاتی ادارہ یا حکومت کا کوئی اور محکمہ 19 ستمبر 2013ء کے بعد لاہور ڈویژن کی حدود میں پرائیویٹ رہائشی سکیم /لینڈ سب ڈویژن کی منظوری دینے کا اختیار نہیں رکھتا۔

ای پیپر-دی نیشن