• news

دہشت گردی کے واقعات سے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا: سیاسی و دینی رہنما

لاہور (خصوصی رپورٹر+ خصوصی نامہ نگار) دہشت گردی کے واقعات سے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ حکومت دہشت گردوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنمائوں پرویز ملک، خواجہ احمد حسان، خواجہ عمران نذیر، سید توصیف شاہ اور خواجہ سعد فرخ نے کیا۔ تحریک انصاف لاہور کے صدر عبدالعلیم خان اور سیکرٹری اطلاعات لاہور فرخ جاوید مون نے کہا حکمرانوں کو عوام کو سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے بھرپور اقدامات کرنے چاہئیں۔ امیر جماعت اسلامی لاہور، میاں مقصود احمد، سربراہ ادارہ صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی، سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری، محمد شاہد غوری، شاداب رضا نقشبندی، زاہد حبیب قادری، ڈاکٹر شاہد حسین قادری، ڈاکٹر عمران قادری، مولانا مجاہد عبدالرسول خان، مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر جعفری، جماعت اہلحدیث کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی اور دیگر نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں، سکیورٹی فورسز پر حملے قابل مذمت ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن