اصغرندیم سید کا شمار بڑے رائٹرز میں ہوتا ہے‘ٹی وی کیلئے کئی مقبول ڈرامے لکھے
لاہور (کلچرل رپورٹر) اصغر ندیم سید کا شمار پاکستان کے چند بڑے رائٹرز میں ہوتا ہے۔ انہوں نے نہ صرف ٹیلی ویژن کے لئے مقبول ڈرامے لکھے بلکہ انہوں نے شاعری، افسانے اور کالم بھی لکھے۔ وہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سے ریٹائر ہونے کے بعد ایک پرائیویٹ یونیورسٹی سے منسلک ہو گئے اور وقوعہ کے روز یونیورسٹی سے فارغ ہوکر گھر جا رہے تھے نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس میں شدید زخمی ہو گئے۔ ان کے مقبول ٹی وی ڈراموں میں ہوائیں، چاند گرہن، نجات، غلام گردش، لاوا، پیاس اور خدا زمین سے گیا نہیں شامل ہیں۔