وزیراعظم نے پی پی دور کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کا حکم دیدیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم ڈاکٹر نواز شریف نے پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں کا جائرہ لینے کا حکم دیدیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے گذشتہ دور حکومت میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی ذیلی کمیٹی قائم کر دی کمیٹی اراکین میں حمزہ شہباز، کیپٹن (ر) صفدر، ماروی میمن، سعود مجید اور طارق فضل چودھری شامل ہیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ نامکمل منصوبوں کا بھی جائزہ لیا جائے اور سفارشات مرتب کی جائیں ایسے منصوبے جو 50 فیصد تک مکمل ہو چکے ان کے پایہ تکمیل تک پہنچنے کی اجازت دی جائے گی۔