کوٹ لکھپت سرچ آپریشن، سینکڑوں افراد سے پوچھ گچھ، 23 کو حراست میں لے لیا گیا
لاہور (نامہ نگار) ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبار کی ہدایت پرگزشتہ رات ایس پی ماڈل ٹائون طارق عزیز کی سربراہی میںکوٹ لکھپت کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 23 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران بابا فرید کالونی اور چھوٹی، بڑی فیکٹریوںمیں موجود افراد کو چیک کیا گیا۔150گھروں کے کوائف چیک کرتے ہوئے400افراد کو بھی چیک کیا گیا جبکہ 23 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔سرچ آپریشن میں ہوٹلوں ،سرائوں ،ا سلحہ لا ئسنس کمپنیوں اور رہائشی علاقوں میں افراد کے کوائف بھی چیک کیے گئے۔ایس پی ماڈل ٹائون طارق عزیز کا کہناتھا کہ علاقہ میں جرائم پیشہ عناصرکی سرکوبی اور امن و امان کی فضا ء کو برقرار رکھنے کے لئے سرچ آپریشن جاری رہیں گے۔