• news
  • image

شمالی کوریا سے اپنے شہری کو واپس لانے کیلئے وفد بھجوانے کو تیار ہیں: امریکہ

شمالی کوریا سے اپنے شہری کو واپس لانے کیلئے وفد بھجوانے کو تیار ہیں: امریکہ

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی حکومت شمالی کوریا سے اپنے شہری کو واپس لانے کےلئے اپنا وفد بھجوانے کو تیار ہے۔ منگل کو امریکی محکمہ انصاف کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق امریکہ شمالی کوریا میں گرفتار اپنے شہری کینتھ ہائی کو واپس لانے کے لئے اپنا وفد شمالی کوریا بھجوانے کو تیار ہے۔ ٹور آپریٹر کینتھ کو نومبر 2012ءمیں پیانگ یانگ سے شمالی کورین سکیورٹی نے جاسوسی اور حکومت کے خلاف سازش کرنے کے الزامات کے تحت پکڑ لیا تھا۔شمالی کوریا سے اس کو معافی دینے کی اپیل کرتے ہیں ۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے کہا ہے کہ انہیں کینتھ کے بارے میں بے حد تشویش لاحق ہے اور ہم شمالی کوریا سے اس کی بازیابی و واپسی کے لئے اس کو معافی دینے کی اپیل کرتے ہیں ۔
 امریکہ کے امور انسانی حقوق کے امریکی نمائندے رابرٹ کنگن کے ذریعے کینتھ کو واپس لایا جاسکتا ہے۔ امریکہ کے مطابق انہوں نے اپنا وفد بھیجنے کے لئے شمالی کوریا سے باضابطہ پیشکش کردی ہے اور اب ان کی طرف سے جواب کا انتظار ہے۔
امریکہ

epaper

ای پیپر-دی نیشن